تین روزہ پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر نمائش آج شروع ہو گی

تین روزہ پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر نمائش آج شروع ہو گی

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)تین روزہ پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر نمائش و کانفرنس آج پیر 20 جنوری 2025 کو ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگی۔ نمائش کا افتتاح وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر ایکسپو سینٹر میں کریں گے۔

نمائش دو ہالز پر مشتمل ہو گی جس میں ایک سو کمپنیوں نے اپنے 400 سٹالز لگائے ہیں۔ نمائش میں چین، ارجنٹینا، انڈونیشیا اور ترکی کی کمپنیاں اور وفود بھی شریک ہو رہے ہیں۔ یہ نمائش پرائم ایونٹ مینجمنٹ کے تحت پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے ۔ نمائش کے منتظم ڈائریکٹر پرائم ایونٹ کامران عباسی کے مطابق یہ اسی سلسلے کی اٹھارہویں نمائش ہے جس میں فارما پروسیسنگ، پیکجنگ مشینری، لیبارٹری و ٹیسٹنگ سامان، را میٹریل و ایکٹو اجزا، میڈیکل ڈائیگنوسٹک سامان، ہسپتالوں کا سامان و کنزیوم ایبلز، ادویات و ہیلتھ کیئر پروڈکٹس اور سرجیکل آلات کے مینوفیکچررز اپنی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی نمائش کریں گے ۔ اس دوران کانفرنس اور تکنیکی سیمینارز بھی منعقد ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں