اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ کے بغیر مذاکرات کئے جائیں : لیاقت بلوچ

لاہور(سیاسی نمائندہ)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے آزاد ہو کر مذاکرات کرے۔
لاہور میں زرعی ادویات کمپنی ڈیلرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کامیابی کیلئے سیاسی قیادت قومی ترجیحات پر سنجیدہ ہو اور اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے آزاد ہو کر مذاکرات کرے ۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کرپشن قومی وجود کو دن بدن دیمک کی طرح کھائے رہی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کا سب سے مہنگا ترین ملک بن چکا ہے۔ علاوہ ازیں امیرجماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ کی زیر صدارت جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ لاہور کے عہدیداران کا اجلاس اتوار کے روزلٹن روڈ اسید بو الاعلی مودودی اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،سیکرٹری لاہور اظہر بلال سمیت دیگر عہدیداران و ذمہ داران نے شرکت کی۔