جامعہ اشرفیہ میں تقریب دستار بندی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جامعہ اشرفیہ میں سالانہ تقریب دستاربندی مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت اور نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید کی زیر نگرانی ہوئی۔
تقریب سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نے فارغ التحصیل فضلا سے خطاب کیا۔