عالمی پارلیمانی وفود کی کانفرنس میں شرکت کیلئے آمد شروع

عالمی پارلیمانی وفود کی کانفرنس میں شرکت کیلئے آمد شروع

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں پہلی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ریجنل سی پی اے کانفرنس میں شرکت کے لیے بین الاقوامی پارلیمانی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ملائیشیا ء کی مختلف قانون ساز اسمبلیوں کے سپیکرز اور اراکین اسمبلی پر مشتمل 14 رکنی پارلیمانی وفد لاہور ایئرپورٹ پہنچ گیا۔پنجاب اسمبلی کی اراکین حنا پرویز بٹ اور سلمہ سعید ہاشمی نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں