بارشوں میں کمی ،ملک بھر میں خشک سالی کا خدشہ

بارشوں میں کمی ،ملک بھر میں خشک سالی کا خدشہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ملک بھر میں خشک سالی کا خطرہ ،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔پنجاب سمیت ملک بھر میں مزید بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی میں اضافے کا خطرہ ہے ۔

قومی مرکز برائے خشک سالی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 40 فیصد کم بارشیں ہوئیں، پنجاب میں منفی 42 فیصد بارشیں ہوئیں، یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری تک کا ریکارڈ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کو ارسال کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 8 مختلف شہروں میں پانی کی کمی ہو نے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا گیا، اسکے علاوہ اٹک ،چکوال ،راولپنڈی, بھکر،لیہ، ملتان، راجن پور، بہاولنگر، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا،خوشاب،میانوالی ،ڈی  جی خان میں بھی نچلے درجے کی خشک سالی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ، این ڈی ایم سی نے صوبائی حکومتوں کو اقدامات کرنے کی ہدایت ،چیف سیکرٹری پنجاب نے پی ڈی ایم اے کو ضروری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں