دم کرنے آنیوالے شخص کی خاتون سے زیادتی

دم کرنے آنیوالے شخص  کی خاتون سے زیادتی

قصور(نمائندہ دنیا) راجہ جنگ کے نواح میں دم کرنے کیلئے گھر میں آنے والے شخص نے نشہ آور چیز کھلا کر شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔۔

 محلہ اسلام پورہ مشرقی پھاٹک کے رہائشی منیر چوہان کی 25 سالہ بیوی (ش) نے پولیس تھانہ راجہ جنگ کو بتایا کہ میں گھر میں اکیلی تھی کہ 50سالہ مقصود عرف ننھا چوہان جو ہمارے گھر دم کرنے کے لیے اکثر آتا تھا آج بھی دم کرنے کے لیے گھر پر آیا اور مجھے شربت میں کوئی نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کرکے مجھ سے زیادتی کرڈالی اور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں