ڈی سی کا نئی مچھلی منڈی کا دورہ

ڈی سی کا نئی مچھلی منڈی کا دورہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے الصبح حرنین پورہ نئی مچھلی منڈی کا اچانک دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئی مچھلی منڈی میں ٹف ٹائلز کا کام جاری ہے۔

 ڈی سی لاہور نے کہا کہ نئی مچھلی منڈی میں تعمیراتی کام کی تکمیل جلدازجلد کی جائے، انہوں نے مچھلی منڈی کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے ایک ہی طرز پر دکانوں کے شیڈز کی تعمیرات کی ہدایات کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں