خیابان فردوسی روڈ پر سیور لائنوں کی تبدیلی کا افتتاح

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز کے ہمراہ خیابان فردوسی روڈ سیور لائنوں کی تبدیلی کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر، ایم پی اے ملک شہباز کھوکھر اور ملک عرفان شفیع بھی ہمراہ تھے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا مجموعی طور پر 1 ارب 90 کروڑ کی لاگت سے 10 ماہ کی قلیل مدت میں پراجیکٹ مکمل کیا جائے گا، شوق چوک سے شوکت خانم چوک تک بوسیدہ سیور لائنوں کی تبدیلی کی جارہی ہے، متعدد بار خیابان فردوسی روڈ پر حادثات رونما ہوچکے ہیں۔