ڈسٹرکٹ جیل میں اسیران سے منتھلی لینے کا انکشاف

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں اسیران سے منتھلی لینے کا انکشاف ہواہے ، منتھلی نہ دینے والے قیدیوں کو مبینہ طور پر تشدد کانشانہ بنایا جاتا ہے۔۔۔
گزشتہ روز قتل کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ جیل میں قید اسیر پر جیل انتظامیہ نے مبینہ تشدد کیا ،متاثرہ قیدی نے ضلع کچہری میں تاریخ پیشی پر اپنے ورثاکو تمام حقیقت سے آگاہ کردیا اور وہاں پر تشدد سے آنیوالے زخموں کی ویڈیو بنوائی اور بیان بھی جاری کروادیا ،مقدمہ قتل میں ڈسٹرکٹ جیل میں قید آفتاب نامی قیدی نے ضلع کچہری میں تاریخ پیشی پر بتایا کہ جیل میں ہر قیدی سے باقاعدہ منتھلی وصول کی جاتی ہے اور آفتاب جب سے جیل میں آیا ہے ،منتھلی دیتا رہا ہے اور اس بار پیسے نہ ہونے کی بنا پر چیف چکر کو منتھلی نہ دے سکا، جس پر اس کو پہلے چند روز بدتمیزی ،پھر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، قیدی آفتاب نے اپنے ورثا کو جیل میں ہونیوالے سلوک سے آگاہ کیا ،آفتاب نے الزام عائد کیا کہ اب جیل میں دو چیف چکر ہیں، ایک منتھلی لیتا ہے توچند روز بعد دوسرا آجاتا ہے ،اگر اس کو نہ پیسے دئیے جائیں تو ہتک آمیز رویہ اختیار کرتاہے ، کئی بار شکایت کی، مگر کوئی اثر نہیں ہوتا ،جیل سپریٹنڈنٹ سے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد جب رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ وہ جیل کا بادشاہ ہے ، جس نے بھی یہ ویڈیو بنوائی ہے ، اس نے آنا تو جیل میں ہی ہے ،اس کا علاج اس سے بھی بہتر کرینگے ۔