سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے سامنے کوڑے کے ڈھیر

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)شہر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں اور دیگر سرکاری اداروں کے سامنے کوڑاکرکٹ کے ڈھیرانتظامیہ کامنہ چڑھانے لگے۔۔۔
مچھروں کی بہتات ، شہر کا حسن تباہ، بدبوسے سانس لینابھی مشکل ہوچکا، انتظامیہ نے عجیب منطق بیان کرتے ہوئے کہا یہاں عارضی ویسٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں، یہاں سے کوڑا کرکٹ روزانہ کی بنیادپر شہرسے باہر بڑے ویسٹ پوائنٹ پر منتقل کردیاجاتاہے ، شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں کے سامنے کوڑا کرکٹ پوائنٹ بنانا کونسی دانشمندی ہے ، تعلیمی اداروں کے سامنے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے طلبہ و طالبات کابدبو اورتعفن سے سانس لینا بھی محال ہے ، اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے سامنے کوڑا کرکٹ کے لئے بنائے گے پوائنٹ ختم کئے جائیں تاکہ طلبہ و طالبات خوشگوار ماحول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔