سکولوں کی گراؤنڈز کو اپ گریڈ کرنے کافیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکولوں کی گراؤنڈز کو اپ گریڈ کرنے پر ایک ارب روپے خرچ ہونگے۔ گراؤنڈز کو دو ڈیپاٹمنٹس کے تعاون سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے محکمہ سپورٹس کے ساتھ معاہدہ کر لیا ۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کا کہنا ہے کہ سکولوں کی گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کے لیے 5 سو ملین محکمہ سکول ایجوکیشن دے گا۔ پانچ سو ملین محکمہ سپورٹس فراہم کرے گا ۔