نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے چھٹی سلیکشن لسٹ جاری

نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے چھٹی سلیکشن لسٹ جاری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے چھٹی سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی۔ نئی سلیکشن لسٹ حکومت پنجاب کی خالی نشستوں کی پالیسی کے تحت جاری کی گئی ہے۔

سلیکشن لسٹ 24 میڈیکل کالجوں میں موجود 255 خالی نشستوں کو بھرنے کے لیے جاری کی گئی۔پالیسی کے مطابق امیدواروں کو ان کے میرٹ اور چوائس کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔پہلے سے داخل 218 امیدواروں کو اپ گریڈ جبکہ 255 کو ویٹنگ لسٹ سے داخل کیا گیا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ڈیڈ لائن کے مطابق ایم بی بی ایس کے ریگولر داخلے 28 فروری کو ختم ہو گئے تھے ۔پہلی پانچ سلیکشن لسٹوں میں ایم بی بی ایس کی4150 مجموعی نشستوں میں سے 3895 بھر گئی تھیں۔خالی رہ جانے والی 255 نشستوں کو حکومت پنجاب کی ویکنٹ سیٹ پالیسی کے مطابق بھرا جارہا ہے۔ نئے امیدواروں کے لیے کالج فیس جمع کرانے اور تحریری جوائننگ دینے کی آخری تاریخ 18 مارچ ہے ۔اپ گریڈ ہونے والے امیدوار بھی 18 مارچ تک اپنے نئے کالجوں میں رپورٹ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں