ترقیاتی کاموں میں بے ضابطگیاں ، ٹھیکیداروں کو نوازنے کاالزام

لاہور (سٹاف رپورٹر سے)شہر میں جاری اربوں روپے سے زائد ترقیاتی کاموں میں مبینہ طور شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹیریل کا استعمال ہورہا ہے اور۔۔۔
ایل ڈی اے اافسران کی جانب سے ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لیے میٹیریل کی چیکنگ نہیں کی جارہی، ناقص میٹیریل کے استعمال پر متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹیریل کے استعمال کو روکنے کے لیے حکمت عملی تو نہ بنائی گئی مگر آڈیٹر جنرل نے اعتراضات اٹھا دیئے ، سڑک پر اسفالٹ کم کی مگر بل زیادہ بنا دیا، ایل ڈی اے کے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا ایک اور کیس سامنے آگیا، سڑک پر اسفالٹ بچھانے میں مقدار کا تعین کرنے میں مبینہ کوتاہی برتی گئی، کنٹریکٹر کو نوازنے کے لیے مقدار سے زیادہ اسفالٹ کا بل بنایا گیا، ایل ڈی اے خزانے سے زائد بل ادا کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، اے ڈی ایس ون ایل ڈی اے کی جانب سے اسفالٹ ویئرنگ کورس کے لیے دو کروڑ 33 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا،شعبہ انجینئرنگ سے مبینہ بے قاعدگیوں پر جواب بھی طلب کر لیا۔