ڈی سی قصور کاڈی پی ایس کادورہ،مالی امورپربریفنگ لی

ڈی سی قصور کاڈی پی ایس کادورہ،مالی امورپربریفنگ لی

قصور(نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر قصور/چیئر مین بورڈ آف گورنرزعمران علی نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول و کالج کا دورہ کیا،انتظامی اور مالی امور بارے بریفنگ لی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی ایس کے مختلف حصوں کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی ، تعلیمی معیار سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دی جائے ،جدید طرز کے تعلیمی معیار کے حصول کو یقینی بنایاجائے اور کوالٹی ایجو کیشن پر مزید فوکس کیا جائے ۔ اس موقع پر پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل ، ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا بھی موجو د تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں