مغل پورہ،26جواری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مغل پورہ پولیس نے جوئے اڈہ پر چھاپہ مار کر 26جواریوں کو گرفتار کرلیا۔
جوا کھیلنے والے 26ملزمان سے داؤ پر لگی چار لاکھ سے زائد نقدی اور دیگر سامان برآمد کر کے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا۔پولیس نے تفتیش شروع کردی۔