امتحانی سنٹر کاریزیڈنٹ انسپکٹر نگران نقل کراتے پکڑاگیا

لاہور(خبر نگار)امتحانی سنٹر کا ریزیڈنٹ انسپکٹر اور نگران نقل کراتے پکڑا گیا۔کنٹرولر لاہور بورڈ کے سکواڈ کا سنٹر انسپکشن گلشن کالونی مصطفی آباد سنٹر کا آر آئی اور نگران نقل کراتے پکڑا گیا۔۔۔
آر آئی اور نگران کے فون سے اوبجیکٹو پیپر اور رولنمر سلپس برآمد ہوئیں۔لاہور بورڈ کے کنٹرولر کی سفارش پر دونوں اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔