چکن کی قیمت میں اضافے کیخلاف درخواست پر حکام کو نوٹس

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں چکن کی قیمت میں اضافے کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں چکن کی قیمت میں اضافے کو چیلنج کیا گیا۔