اساتذہ 25فیصد ربیٹ کے اہل نہیں :ایف بی آر کی وضاحت

لاہور(خبر نگار)اساتذہ کو تنخواہوں پر 25 فیصد ربیٹ نہیں کی سہولت نہیں ۔ ایف بی آر نے ایک دفعہ پھر واضح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مختلف جامعات کے اساتذہ نے ایف بی آر سے وضاحت طلب کی تھی ۔انکم ٹیکس آرڈیننس کے شیڈول 3 کے پارٹ 3 کو نکال دینے کے بعد اساتذہ 25 فیصد ربیٹ کے اہل نہیں۔ملک بھر کی جامعات کے ہزاروں اساتذہ اور محقیقین اس سے متاثر ہورہے ہیں۔اساتذہ کی تنخواہوں سے اب ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی کٹوتی ماہانہ ہو رہی ہے ۔