سی بی ڈی :یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب

سی بی ڈی :یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 85 ویں یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سی بی ڈی پنجاب کمپلیکس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی سی بی ڈی پنجاب کے چیف آپریٹنگ آفیسر بریگیڈئیر (ر)منصور جنجوعہ نے کی۔ اس موقع پر سی بی ڈی پنجاب کے افسر اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر بریگیڈیئر (ر)منصور جنجوعہ نے یوم پاکستان ہماری قومی وحدت اور عزم کا مظہر ہے ۔ سی بی ڈی پنجاب پائیدار اور جدید شہری ترقی کے فروغ میں ایک نمایاں ادارے کے طور پر ابھرا ہے ۔ والٹن روڈ اپگریڈیشن، روٹ 47 اور دیگر اہم منصوبے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں