ہم سب کوقومی مفاد کیلئے کام کرنا چاہئے :رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور (خبرنگار) صوبائی وزیر برا ئے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہم سب کو23مارچ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے قومی مفاد کیلئے کام کرنا چاہیے۔۔۔
ہمارے بزرگ رہنماؤں نے 23 مارچ کو قرارداد پاکستان منظور کی جومسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ ریاست کے قیام کی بنیاد بنی،یہ ہماری تاریخ کا اہم ترین دن ہے ۔ اتوارکے یوم پاکستان کے حوالے سے جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا آج کے دن منظور کردہ قرارداد پا کستان مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست کے قیام کی بنیاد بنی۔