23 مارچ شہدائے تحریک پاکستان کے خون سے وفا کا درس دیتا ہے :ذیشان رفیق

23 مارچ شہدائے تحریک  پاکستان کے خون سے وفا  کا درس دیتا ہے :ذیشان رفیق

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے 23 مارچ 1940 کی قرارداد لاہور کو پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا لاہور کے جلسے میں مسلم لیگ کی قرارداد قیام پاکستان کی نقیب ثابت ہوئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اتوار کو یوم پاکستان پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا آج کا دن ہمیں شہدائے تحریک پاکستان کے خون سے وفا کا درس دیتا ہے ، اسی جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو تعصب سے پاک ملک بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ دہشتگردوں کے سامنے پوری قوم کو سیسہ پلائی دیوار بننا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال رمضان المبارک کے دوران یوم پاکستان کی آمد ایک نیک شگون ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں