بنگلہ دیشی یونیورسٹی کا پا کستانی طلبہ کیلئے سکالرشپس کا اعلان

 بنگلہ دیشی یونیورسٹی کا پا کستانی طلبہ کیلئے سکالرشپس کا اعلان

لاہور(خبر نگار)اسلامی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈھاکہ بنگلہ دیش نے مختلف ڈگری پروگرامز میں پا کستانی طلبہ کیلئے سکالرشپس کا اعلان کر دیا۔

طلبہ کو سکالرشپس ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے ہی فراہم کی جائینگی۔سکالرشپس تعلیمی سال 2025 کیلئے جزوی اور مکمل طور پر فنڈز پیش کی گئی ۔ڈھاکہ اسلامی تعاون تنظیم کا ذیلی ادارہ ہونے کے سبب سکالرشپس فراہم کر رہا ہے ، پیشہ ورانہ ڈگری (میڈیکل، انجینئرنگ، نرسنگ، آرکیٹیکچر، قانون، ویٹرنری میڈیسن وغیرہ) کے لیے درخواست دینے والے طلبہ کیلئے متعلقہ کونسلز کااین او سی لازم قرار دیا گیا ہے ۔بنگلہ دیشی ویزا کیلئے وزارت داخلہ کا این او سی بھی لازم قرار دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں