عوام نے 2ڈاکو پکڑلیے ،تشددسے 1ہلاک،دوسرازخمی
الہ آباد، تلونڈی(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)تھانہ الہ آباد کی حدود ارزانی پور میں 2 ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔۔۔
ایک نوجوان اور ایک کمسن ڈاکو مسجد اقصیٰ کے نزدیک نجی ملک شاپ پربیٹھے بچے شمروز کو لوٹنے کی کوشش میں فائرنگ کرنے لگے تو بچے نے شور مچا دیا ،دونوں ڈاکو عوام کو آتا دیکھ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، اہل دیہہ نے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو پکڑکران کی خوب درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کر دیا،ڈاکوؤں کے خلاف محمد الطاف کی مدعیت میں مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیا، ڈاکوحبیب الرحمان کی عوام کے مبینہ تشدد اورساتھی ڈاکو کی گولیاں لگنے سے حالت تشویشناک ہوگئی جو تحصیل ہسپتال میں دم توڑگیا،دوسرے زخمی ڈاکوکاعلاج جاری ہے ،ہلاک ہونے والاڈاکو درجن سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔