ایل ڈی اے کے نجی کمپنیوں سے اشتراک کی منظوری

 ایل ڈی اے کے نجی کمپنیوں سے اشتراک کی منظوری

لاہور (شیخ زین العابدین) ایل ڈی اے اور پرائیویٹ کمپنیاں اشتراک سے عمارتیں تعمیر اور کمرشل سرگرمیاں کریں گی،جوائنٹ وینچر کے لئے 8 سائٹ کا انتخاب کر لیا گیا، ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے منظوری دے دی۔ لبرٹی مونال پلازہ پر تھری ڈی سکرین بھی جوائنٹ وینچر کے تحت لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کوٹ لکھپت سبزی منڈی کی اراضی کو قابل استعمال بنانے کے لئے پرائیویٹ کمپنیوں سے اظہار دلچسپی مانگے جائیں گے ۔ تفصیل کے مطابق ایل ڈی اے نے آمدن بڑھانے اور غیر آباد پلاٹس پر کمرشل سرگرمیاں شروع کرنے کا پلان بنا لیا، ایل ڈی اے میں پہلی مرتبہ جوائنٹ وینچر کے تحت نجی کمپنیز کو شامل کیا جارہا ہے ۔ جوبلی ٹاؤن پارک کو کرکٹ سٹیڈیم میں تبدیل کرنے کیلئے کمپنیز کو مدعو کیا جائے گا۔ فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن کا ایک پلاٹ جوائنٹ وینچر کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ایل ڈی اے ٹاور تعمیر کیا جائے گا۔ایل ڈی اے سٹی کا ایک پلاٹ ،سبزہ زار میں واگزار اراضی کا کچھ حصہ بھی جوائنٹ وینچر پلان کے تحت استعمال میں لایا جائے گا، گارڈن ٹاؤن سائٹ پر ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں