1600پارٹنر سکولوں کے لائسنس نئی شرائط پرمنسوخ

1600پارٹنر سکولوں کے لائسنس نئی شرائط پرمنسوخ

لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن اینشوٹیو مینجمنٹ اتھارٹی انتظامیہ نے سولہ سو سے زائد پارٹنر سکولوں کے لائسنس نئی شرائط کی آڑ میں منسوخ کردیئے گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منسوخ ہونے والے لائسنس میں زیادہ تعداد این جی اوز اور انفرادی شخصیات کو دیئے گئے سکولوں کی ہیں۔پیما نے مذکورہ سکولوں کو دوبارہ سے ٹھیکے پر دینے کیلئے 10 مئی تک درخواستیں مانگ لیں۔ سابقہ لائسنسی سکولوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ درخواست جمع کرانے کیلئے دس ہزار روپے فیس بھی مقرر کردی گئی،میرٹ سے بالا سیاسی بنیادوں پر سکولز دیئے گئے تو وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا،لائسنسیز نے 3 سالہ کنٹرکٹ میں سکولوں کو فعال بنانے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کیے ،3 سالہ کنٹریکٹ کے اختتام پر شرائط سخت کرکے لائسنس ایک دم منسوخ کرنا پارٹنرسکولوں سے ناانصافی ہے ۔پیما حکام معاملہ پر نظرثانی کرکے لائسنس دوبارہ بحال کرے ۔لائسنس بحال کرکے پارٹنر سکولز کو ایک موقع لازمی فراہم کیا جائے ۔مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پیما لائسنسی احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں