ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کا دودھ کی قیمت بڑھانے کا اعلان

لاہور(کامرس رپورٹر )ڈیری فارمر ایسوسی ایشن اور دودھ فروش یونین آمنے سامنے آ گئے ۔۔
ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں ازخود اضافے کا اعلان کردیا۔ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے یکم مئی سے قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا اعلان کر دیا ہے ، بھینس کے دودھ کی ہول سیل قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 220 روپے ہو جائے گی۔