ماس ٹرانزٹ کااجلاس ، بلیو پرپل ،ییلو لائن منصوبے کاجائزہ

ماس ٹرانزٹ کااجلاس ، بلیو  پرپل ،ییلو لائن منصوبے کاجائزہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 30 واں اجلاس ہوا ۔۔

جس میں بلیو، پرپل اور ییلولائن منصوبے کیلئے جاری مختلف فزیبلٹی سٹڈیز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔، اجلاس میں راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین منصوبہ پر جاری فزیبلٹی سٹڈی ، جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول / ٹرانسپورٹ ٹاور کیلئے مختلف تجاویز اور آپشنز پر غور کیا گیا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کیلئے جاری فزیبلٹی سٹڈیز پر بھی بریفنگ دی گئی، میٹرو سٹیشنز پر سکیورٹی سسٹم اور دیگر معاملات کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں