منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 211چھاپے

 منشیات فروشوں کے  ٹھکانوں پر 211چھاپے

لاہور(کرائم رپورٹر )ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر211 ریڈز اور 113 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے ۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 48 کلو گرام چرس، 03 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ1109 لٹر شراب، ہیروئن و دیگر منشیات بھی برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں