پتوکی:ٹرالر سے ٹکرا کر منی ٹرک ڈرائیور جاں بحق
پتوکی (تحصیل رپورٹر) پتوکی کے نواح میں ٹرالر سے ٹکرا کر منی ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ فتح دھاباں سنگھ ملتان روڈ پھول نگر کے قریب منی ٹرک آگے جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں سرگودھا کا رہائشی ڈرائیور 26سالہ غلام شبیر موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔
حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ٹرالر پر ٹی آئرن بار لوڈ تھے جو ڈرائیور کو لگے ۔