ریٹ لسٹ نظر انداز سبزیاں، پھل من مانے نرخوں پر فروخت

ریٹ لسٹ نظر انداز سبزیاں، پھل من مانے نرخوں پر فروخت

لاہور (کامرس رپورٹر) سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں کے دام بڑھادیئے گئے، خریدار پریشان ہوگئے۔ بینگن 5روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 55 روپے کلو مقرر، لیکن مارکیٹ میں فروخت 80 روپے فی کلو تک۔۔۔

 کھیرا 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 45 روپے مقرر، مارکیٹ میں فروخت 80 روپے کلو تک ،پالک 5 روپے بڑھاکر ریٹ لسٹ میں 30 روپے کلو مقرر کی ـ، مارکیٹ میں فروخت 60 روپے کلو تک اور بھنڈی 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 175 روپے کلو مقرر، تاہم فروخت پرچون مارکیٹوں میں 280 روپے کلو تک ، گاجرچائنہ 5 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 45 روپے کلو مقرر ، پرچون بازاروں میں فروخت 70 روپے فی کلو تک ہورہا ہے ـ، سیب کالا کولو سرکاری قیمت 325 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں درجہ اول سیب کی فروخت 450 کلو تک ،کیلا درجہ اول سرکاری ریٹ لسٹ میں 250 روپے درجن مقرر ، درجہ اول کے کیلے کی فروخت 280 روپے فی درجن تک ، امرود سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 145 روپے مقرر، مارکیٹ میں فروخت 200 روپے کلو تک ،لوکاٹ سرکاری ریٹ لسٹ میں 200 روپے درجن مقرر، ،خربوزہ سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 100 روپے کلو مقرراور پرچون بازاروں میں 130 روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں