ایف سی کالج یونیورسٹی میں زراعت اور خوراک پر کانفرنس

ایف سی کالج یونیورسٹی میں  زراعت اور خوراک پر کانفرنس

لاہور(سٹاف رپورٹر) فورمین کرسچن کالج (اے چارٹرڈ یونیورسٹی) کے کوثرعبداللہ ملک سکول آف لائف سائنسز نے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔۔۔

 جس کا مقصد زراعت، خوراک کے نظام اور صحت عامہ کے درمیان اہم تعلقات کو اجاگر کرنا تھا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (وائس چانسلر، یونیورسٹی آف دی پنجاب) تھے جبکہ فلورنس رولے (ایف اے او کی پاکستان میں نمائندہ) نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے پائیدار زراعت اور صحت عامہ کو یقینی بنانے کیلئے بین الشعبہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر محمد بلال صادق، ڈاکٹر مختار احمد نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں