ٹرین ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں اضافہ رواں ماہ 15 کروڑ 73 لاکھ واپس

ٹرین ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں اضافہ  رواں ماہ 15 کروڑ 73 لاکھ واپس

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) ریلوے انتظامیہ کے ریلوے میں بہتری کے دعوے ہیں مگر عملی طور پر ٹرینوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔۔۔

آمد و روانگی میں گھنٹوں تاخیر، حادثات اور دیگر وجوہات کے باعث مسافروں نے دیگر ذرائع آمدورفت کا رخ کرلیا، ٹرین ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اپریل 2025 میں ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں اضافہ ہوا ،رواں ماہ مسافروں کی جانب سے 15کروڑ 72لاکھ 96ہزار روپے کی ری فنڈنگ کر ائی گئی۔ ری فنڈنگ سے ریلوے خزانے پہ بوجھ بڑھنے لگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں