جامعہ پنجاب:مقابلے کے امتحانات کی تیاری کرانیکا اعلان

لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز اینڈ لینگویسٹکس (نیو کیمپس) میں مقابلے کے امتحانات سی ایس ایس اور پی ایم ایس کی تیاری کے لئے کلاسز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا گیا۔
ان کلاسز میں داخلے جاری ہیں اور مئی کے پہلے ہفتے میں کلاسز شروع ہونگی۔ پہلے مرحلے میں انگریزی (دونوں پرچے مضمون اور گرامر) ودیگر زبانوں کی تیاری کر ائی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں دیگر لازمی واختیاری مضامین کو بھی شامل کرلیا جائے گا۔