گرمی،واسا ٹیوب ویلز صلاحیت سے کم پانی دینے لگے

 گرمی،واسا ٹیوب ویلز صلاحیت سے کم پانی دینے لگے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) شہر میں بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث واسا کے ٹیوب ویلز نے اپنی استعداد کار سے کم پانی فراہم کرنا شروع کر دیا۔

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب کا عمل جاری ہے ، تاہم واسا کے پرانے ٹیوب ویلز کی تبدیلی میں مبینہ کوتاہی سامنے آئی ہے ۔ واسا نے پرانے ٹیوب ویلز کی تبدیلی کا عمل آ¶ٹ سورس کرنے کے بعد بند کر دیا ، جس کے باعث تین سال گزرنے کے باوجود خراب ہونے والے ٹیوب ویلز کو تبدیل نہیں کیا جا سکا۔واسا کی انرجی آڈٹ رپورٹ میں اہم انکشافات کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں ہر سال کم از کم 25 ٹیوب ویل تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی تاکہ نظام میں بہتری لائی جا سکے ۔ شہر میں اس وقت 596 ٹیوب ویل پانی کی سپلائی کا کام کر رہے ہیں ، 300 سے زائد ٹیوب ویل گزشتہ دو دہائیوں سے مسلسل چل رہے ہیں۔پرانی مشینری کی وجہ سے متعدد ٹیوب ویل مقررہ مقدار میں پانی فراہم نہیں کر پا رہے ، جس کے باعث انرجی کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے اور بجلی کے بلوں کی مد میں واسا پر مالی بوجھ بڑھتا جا رہا ہے ۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا تھا خراب ہونے والے ٹیوب ویل کی مرمت کا کام فوری طور پر کیا جاتا ہے اور ٹیوب ویلز کی بروقت مرمت کے لئے انہیں آ¶ٹ سورس کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں