کسی ہسپتال کو پرائیوٹائز نہیں کر رہے :سلمان رفیق

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس ہوا جس میں ہسپتالوں کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا بلا جواز ہے، 2500 بنیادی مراکز صحت اور 300 دیہی مراکز صحت کے حالات بہتر کر رہے ہیں۔ کسی سرکاری ہسپتال کو پرائیوٹائز نہیں کرنے جا رہے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کے او پی ڈی کی بندش کسی صورت قبول نہیں۔