جنرل ہسپتال : 18ملازمین کی چھٹیاں منسوخ، فوری ڈیوٹی سنبھالنے کی ہدایت

جنرل ہسپتال : 18ملازمین کی چھٹیاں منسوخ، فوری ڈیوٹی سنبھالنے کی ہدایت

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے 18 ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں فوری ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی پر گئے ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرا میڈکس کو بلاتاخیر اپنے اپنے شعبوں میں فرائض سر انجام دینے کا حکم دے دیا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اے ایم ایس ایڈمن، نرسنگ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جن ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں ، ان کی حاضری یقینی بنا کر سرٹیفکیٹ جمع کر ائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں