قصور:ڈی سی اور ڈی پی اوکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

قصور:ڈی سی اور ڈی پی اوکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

قصور(نمائندہ دنیا) پاکستان اوربھارت میں سیز فائر کے بعد کی صورت حال کاجائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر عمران علی اور ڈی پی اومحمدعیسیٰ خاں کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔۔۔

 جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوشیرینہ جونیجو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈریونیو ملک مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنراسفند یار، باقی تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک، سی ای او ہیلتھ، سی ای او ایجوکیشن، سول ڈیفنس، ہائی وے ، ریسکیو 1122، زراعت، لائیو سٹاک سمیت تمام ضلعی افسروں نے شرکت کی، اجلاس میں تمام افسروں نے سیز فائر کے بعد کی صورت حال اور حالات کے پیش نظر اپنے اپنے محکمہ جات کی تیاریوں اور انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہاکہ سیز فائر سے متعلق معاملات ابھی پوری طرح طے نہیں ہوئے جس کے پیش نظر تمام ضلعی افسر پہلے کی طرح الرٹ رہ کر سٹیشن پر موجود رہیں، جب تک ہماری افواج سرحدوں پر موجود ہیں، ضلعی انتظامیہ بھی ان کی واپسی تک ہائی الرٹ رہ کر اپنے فرائض کی انجام دہی کرے گی،ڈی سی عمران علی نے جنگی صورت حال کے پیش نظر محکمہ ہیلتھ، سول ڈیفنس، ریسکیو1122، پولیس و دیگر محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام افسروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمہ وقت سٹیشن پر رہتے ہوئے ملک وقوم کی خاطر اپنے فرائض منصبی ذمہ داری سے ادا کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں