ارلی چائلڈ ایجوکیشن ،5ہزار پرائمری سکول کٹس کے بغیر

 ارلی چائلڈ ایجوکیشن ،5ہزار پرائمری سکول کٹس کے بغیر

لاہور(خبرنگار)ارلی چائلڈ ایجوکیشن رومز میں پانچ ہزار سے زائد پرائمری سکولوں میں کٹس دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ماڈلز دستیاب نہ ہونے کے باعث پرائمری اساتذہ کو بچوں کوپڑھانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

تفصیل کے مطابق ارلی چائلڈ ایجوکیشن رومز میں بچوں کو پڑھانے کیلئے ماڈلز کی کٹس اڑھائی سال قبل فراہم کی گئی تھیں۔ پنجاب بھر میں پانچ ہزار اور لاہور میں ان کی تعداد 100سے بھی زائد ہے ۔نوے فیصد سکولوں نے ای سی ای رومز کیلئے نئی کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔سکول سربراہوں کا کہنا ہے کہ سکولوں کے پاس فنڈز کی گنجائش نہیں کہ نئی کٹس خرید سکیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فی الفور سکولوں کو ای سی ای کٹس فراہم کریں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ای سی ای رومز کی اپ گریڈیشن کیلئے معاملات زیر غور ہیں،جلد فنڈز جاری کردئیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں