وزیراعظم، آرمی چیف کے نمائندہ وفد کاجامع مسجد ام القریٰ کا دورہ

وزیراعظم، آرمی چیف کے نمائندہ وفد کاجامع مسجد ام القریٰ کا دورہ

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)وفاقی وزیر راناتنویر حسین کی سربراہی میں صوبائی وزیر ہائوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ بلال یاسین، پاک فوج اور۔۔۔

 گورنمنٹ ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل کمپلیکس مریدکے کے نمائندوں نے بھارتی حملوں کا شکار جامع مسجد ام القریٰ کا دورہ کیا اور گورنمنٹ العزیز ہسپتال مریدکے میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی، وفد نے زخمیوں کو وزیر اعظم اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے گلدستے اور پھل پیش کئے ، جس کے بعد شہدا کے ورثاسے ملاقات کرکے انہیں دلاسہ دیا، اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی طرف سے جامع مسجد ام القریٰ کی سرکاری خرچ پر از سر نو تعمیر کا اعلان کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں