شیخوپورہ:ڈکیتی مزاحمت پر 4 افراد زخمی، ملزم فرار

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر 4 افراد کو زخمی کرکے ڈاکو مال وزر چھین کر فرار ہوگئے۔
تھانہ بھکھی کے علاقہ گرگے والی میں چچا 35سالہ اعجاز اوربھتیجے 25سالہ علی رضا کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کرکے ڈاکو نقدی ،موبائل چھین کرفرار ہوگئے ، نارنگ کے علاقہ میروال کے رہائشی علی کو3 موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے رقم نہ دینے پر تشدد کانشانہ بناکرزخمی کیااور1لاکھ نقدی چھین کرفرار ہوگئے ،سٹی مریدکے میں معصو م شاہ پھاٹک کے قریب ڈاکوؤں نے شفقت سے ہزاروں کی نقدی چھین لی اورجواد نامی نوجوان کو نہ رکنے پر گولی مار کرزخمی کردیا،تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔