1961 سکولوں کے لئے 26898 اسامیوں کی منظوری
لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئے اور اپ گریڈ ہونے والے 1961 سکولوں کیلئے محکمہ خزانہ سے 26898 اسامیوں کی منظوری لے لی۔
ہائی سے ہائرسیکنڈری میں اپ گریڈ سکولوں کیلئے 4 ہزار،ایلیمنٹری سے ہائی 14 ہزار،پرائمری سے ایلیمنٹری میں اپ گریڈ ہونے والے سکولوں کیلئے 5 ہزار اسامیوں کی منظوری دی گئی۔نئے بنائے گئے 53 سکولوں کیلئے 600 اسامیوں کی منظوری دی گئی۔مذکورہ اسامیاں ایس ٹی آر کو دیکھتے ہوئے ریشنلائزیشن سے پُرکی جائیں گی،نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔ اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن نے آؤٹ سورس ہونے والے سکولوں کی 50 ہزار کے قریب پوسٹوں کو ختم کیا تھا ۔