منہ چہرہ اور جبڑے کے فر یکچر کے علاج کیلئے جنرل ہسپتال میں سہولت فراہم

لاہور (اے پی پی) منہ چہرہ اور جبڑے کے فر یکچر کے علاج کیلئے جنرل ہسپتال میں سہولت فراہم کر دی گئی۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے شعبے کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ اورل اینڈ میکسیلو فشل میں مریضوں کا علاج شروع کر دیا گیا۔ پروفیسر ارمغان اسرار مرزا نے بتایا 20بستروں پر مشتمل وارڈقائم کیا گیا، ہفتے میں دو دن پیر اور جمعرات آؤٹ ڈور میں مریضوں کو طبی معائنہ و علاج کی سہولیات دستیاب ہونگی۔