مودی کے خواب چکنا چور ہو گئے :عبد الغفار روپڑی

 مودی کے خواب چکنا چور  ہو گئے :عبد الغفار روپڑی

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان ختم کرنے کا شوشہ چھوڑنے والے مودی کے خواب چکنا چور ہوگئے، پاک فوج نے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں اس کی کمر توڑدی، ہم متحد اور زندہ قوم ہیں۔

یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جماعت اہلحدیث پاکستان کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا حافظ عبد الوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمٰن ناصر ،حافظ عبد الوحید شاہد ،مولانا امجد اقبال گھمن، قاری محمد فیاض، عبد المجید اول، مولانا حافظ عبد الظاہر بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں