مکان کی دیوار گرنے سے 1 خاتون جاں بحق ،2 زخمی

 مکان کی دیوار گرنے سے  1 خاتون جاں بحق ،2 زخمی

قصور(نمائندہ دنیا) سندھو کلاں میں خستہ حال مکان کی دیوار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق، جبکہ 2 زخمی ہوگئیں۔۔۔

 گھر والے دیوار کے سائے میں چارپائیوں پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک خستہ حال دیوار گر گئی، جس کے نتیجہ میں ملبے تلے دب کر 38سالہ خاتون شبانہ بی بی چل بسی، جبکہ 40سالہ نازیہ بی بی اور 50سالہ حاجراں بی بی زخمی ہوگئیں، جنہیں ٹراما سنٹر پھول نگر منتقل کردیاگیا، ریسکیو 1122کی ٹیم نے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں