چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ جنرل ہسپتال سے فرار

چوری کے مقدمہ میں گرفتار  ملزمہ جنرل ہسپتال سے فرار

لاہور(کرائم رپورٹر)چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ جنرل ہسپتال سے فرار ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید ملزمہ صائقہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوئی۔

لیڈیز کانسٹیبل کے ہمراہ ملزمہ کو چیک اپ کیلئے ہسپتال لایا گیا ،اس دوران کانسٹیبل ملزمہ صائقہ کیلئے ہسپتال میں پرچی بنوا رہی تھیں کہ ملزمہ موقع کا فائدہ اٹھا کرفرار ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں