انسداد تجاوزات آپریشن‘ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے پر فائرنگ

لاہور(این این آئی)تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے پر فائرنگ کر دی گئی۔
تفصیل کے مطابق شالیمار زون کا ریگولیشن عملہ لال پل جٹاں دی حویلی کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے گیا۔آپریشن کے دوران انسپکٹر عمر بٹ نے سڑک پر لگی ریڑھیوں کو اٹھانے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر کے مطابق علی نامی شخص اسلحہ کیساتھ آیا ، سرکاری ملازمین پر فائرنگ کر دی، ایک گولی گینگ مین ذیشان کو چھوتے ہوئے گزر گئی، باقی ملازمین نے ٹرک کی اوڑھ لے کر جان بچائی۔