سنٹرل ماڈل سکول میں پیپر لیس اور ڈیجیٹل نظام متعارف

 سنٹرل ماڈل سکول میں پیپر لیس  اور ڈیجیٹل نظام متعارف

لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹیگن روڈ نے تعلیمی ترقی کی نئی راہ پر قدم رکھتے ہوئے ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کا اعلان کر دیا۔

اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی جانب سے پیپر لیس اور مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔ اس انقلابی اقدام کی قیادت ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا سنٹرل ماڈل سکول کو ادارہ جاتی کارکردگی، نظم و ضبط اور تعلیمی معیار کے باعث پائلٹ پراجیکٹ کے لئے منتخب کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں