سکولوں میں داخلوں کا 92 فیصد ہدف حاصل
لاہور(خبر نگار)لاہور کے سکولوں میں نئے داخلے کے حوالے سے 92 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا۔ سکولوں میں 6 لاکھ 30 ہزار بچوں کے داخلوں کا ہد ف 31 مئی تک پورا کرنا ہے۔
سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نذیر حسین کا کہنا ہے کہ لاہور میں اب تک 5 لاکھ 98 ہزار بچوں کا داخلہ کرلیا گیا،مزید 32 ہزار بچوں کا داخلوں گرمی کی چھٹیوں سے قبل پورا کرلیا جائے گا۔