لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے لاہور کی سڑکوں پر ڈیوٹی سنبھال لی

 لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے  لاہور کی سڑکوں پر ڈیوٹی سنبھال لی

لاہور (کرائم رپورٹر) تربیتی کورس پاس کرنے کے بعد نئی آنے والی لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے مرد افسروں کے شانہ بشانہ لاہور شہر کی سڑکوں پر ڈیوٹی سنبھال لی۔

اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا 49لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس کو تربیتی کورس پاس کرنے کے بعد مختلف ٹریفک سیکٹرز میں تعینات کر دیا گیا ، لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس لائسنس سنٹرز، ڈرائیونگ تربیتی سنٹرز اور مختلف دفاتر میں بھی ٹریننگ حاصل کریں گی ، خواتین سٹاف کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں سڑک استعمال کرنے والوں باالخصوص خواتین کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں