کریلا، بھنڈی، پالک اور شملہ مرچ کی قیمتوں میں کمی کا دعویٰ

لاہور (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے۔
ضلعی انتظامیہ کیمطابق متعدد دکانداروں کو قیمتوں کی خلاف ورزی پر وارننگز جاری کی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق کریلا، بھنڈی، پالک اور شملہ مرچ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت 16 سبزیوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ پھلوں میں سیب، کیلا، انار سمیت 7 اقسام کی قیمتیں بھی مستحکم رہیں۔